گجرات: پیشی پر جاتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

گجرات: پیشی پر جاتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
کیپشن: گجرات: پیشی پر جاتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: گجرات کے نواحی علاقے لادیاں میں پیشی پر جاتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق واقعہ گاؤں لادیاں کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت عطا، عرفان، شہزاد، سفیان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولین عدالت پیشی پر جا رہے تھے، جاں بحق افراد کا تعلق کوٹلہ کے گاؤں سمرالہ سے ہے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا، مسلح ملزمان کارروائی کے بعد فوراً فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ سے متعلق شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

Watch Live Public News