پنجاب میں بڑے پیمانے پر مارکیٹ سے جعلی اور غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں بڑے پیمانے پر مارکیٹ سے جعلی اور غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

(لاہور) سلیمان چودھری: پنجاب میں بڑے پیمانے پر مارکیٹ سے جعلی اور غیر معیاری ادویات پکڑی لی گئیں ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ملتان اور روالپنڈی سے لئے گئے ادویات کے 18 نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے جعلی اور غیر معیاری قرار دیئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت نے ان ادویات کے استعمال پر پابندی بھی لگا دی ہے۔

 محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق حاملہ خواتین کے حمل ضائع ہونے سے بچانے والے دو گولیوں کے بیچ بھی مارکیٹ سے جعلی پکڑے گئے۔ خوارک کو ہضم ہونے میں مدد دینے اور سینے کے انفکیشن ٹھیک کرنے والی گولی بھی جعلی پکڑی گئی ہے۔ گلے کے انفکیشن کو ٹھیک کرنے والی اور دو اینٹی بائیوٹک  گولیوں کے مختلف بیج بھی جعلی پکڑئے گئے ہیں۔ 

خواتین کے امراض مخصوصہ کی گولی اور پھپھڑوں کے انفکیشن ٹھیک کرنے ولا سیرپ بھی جعلی پکڑا گیا اس کے علاوہ  ہڈی کے درد کے لیے استعما ل ہونے والا انجکشن اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے والا انجکشن جعلی پکڑا گیا ہے۔ 

جوڑوں ، پھپھڑوں اور جلد کی سوزش کے علاج واسطے انجکشن بھی غیر معیاری نکلے ہیں محکمہ صحت نے ان ادویات کے استمعا ل پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام ڈرگ انسپکٹر کا  سٹآک قبضے میں لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ 

Watch Live Public News

ہیلتھ و ایجوکیشن رپورٹر