پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 27 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 27 جون 2021
اسٹیٹ بینک سے اچھی خبر آ گئی، روشن ڈیجیٹل اکاونٹ ایک اور سنگ میل عبور کر گیا، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ، کہا جمعہ تک اوورسیز نے ڈیڑھ ارب سرمایہ کاری کی۔ 2 ماہ قبل ایک ارب ڈالر کے ریکارڈ کے بعد یہ دوسرا ریکارڈ ہے۔۔ملک میں کرونا وبا کے باعث 23 افراد لقمہ اجل بن گئے، اموات کی تعداد 22 ہزار 211 ہو گئی، ایک روز میں 901 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 241 رہ گئی، ایک ہزار 941 کی حالت تشویشناک۔پاکستان آنے والے کورونا نیگیٹیو مسافروں کیلئے ہوم قرنطینہ کی شرط ختم، کورونا پازیٹو مسافر گھر پر قرنطینہ ہوں گے، کورونا ٹیسٹنگ پروٹوکولز جاری رہیں گے، این سی او سی نے ایئر ٹریولرز پالیسی پر نظرثانی بارے مراسلہ وزارت خارجہ کو ارسال کر دیا، یوکے، یورپ، کینیڈا، چین، ملائیشیا سے براہ راست فلائٹس بڑھانے کا فیصلہ۔انگریزی بولنا اور انگریزی کپڑے پہننا سافٹ امیج نہیں احساس کمتری ہے، مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے تو پاکستانیت کو پروموٹ کیا جائے، وزیراعظم کانیشنل ایمیچرشارٹ فلم فیسٹیول سے خطاب، کہا دنیا میں نقل کی کوئی قیمت نہیں، اہمیت صرف اصل کی ہی ہوتی ہے، وزیراعظم نے کہا دوسروں کی جنگ کا حصہ بننے کی ضرورت نہیں تھی، اب ٹھیک راستے پر ہیں۔انسداد دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، اللہ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے،ملک کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر کا نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب، کہا فیسٹیول سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا