مہنگائی کیخلاف مشتعل مظاہرین کا وزیر خزانہ کے گھر پرحملہ

مہنگائی کیخلاف مشتعل مظاہرین کا وزیر خزانہ کے گھر پرحملہ
بیروت ( ویب ڈیسک ) اردن میں مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام نے وزیر خزانہ کے گھر اور مرکزی بینک پر دھاوا بول دیا ٗ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ۔تفصیلات کے مطابق لبنان میں مشتعل مظاہرین نے ہوشربا مہنگائی کیخلاف دارالحکومت بیروت میں نگران حکومت کے وزیر تجارت و خزانہ رائول نہمے کے گھر پر دھاوا بول دیا ٗ اشرفی کے علاقے میں سینکڑوں مشتعل مظاہرین پولیس کے دھکیلتے ہوئے گھر کے احاطے میں داخل ہوگئے مگر وہ پولیس کا حفاظتی حصار توڑ کر گھر کے اندر داخل ہونے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ مظاہرین اس دوران حکومت مخالف نعرے بازی اور مہنگائی کےخلاف اپنا احتجاج بلند کرتے رہے۔https://twitter.com/AlSniad/status/1408854874033381380مزید برآں مشتعل مظاہرین نے لبنان کے مرکزی بنک پر بھی حملہ کر دیا ٗ اس موقع پر مشتعل افراد نے عمارت پر پتھرائو کیا جس کے جواب میں پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا جس دوران کئی مظاہرین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ ڈالر کے مقابلے ان کے ان کی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور اس کی وجہ یہ نااہل حکومت ہے۔

Watch Live Public News