الیکشن کمیشن کا کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات 9 ستمبر کو کروائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انتخابات کرانے کے لئے مراسلہ بھجوا دیا۔ لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کروائے جائیں گے۔تمام کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لئے شیڈول 9 جولائی اور پبلک نوٹس 15 جولائی کو آویزاں کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 26 سے29 جولائی تک جمع کروائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔