عمران خان نے مزید کہا کہ اسلام آبادکےاحتجاج کی قیادت میں پریڈ گراؤنڈ میں کروں گا۔ خیال رہے کہ عمران خان نے دو روز قبل پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا اور اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام سے اس جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی تھی۔2جولائی کو ہم قوم کو کچلتی ہوئی مہنگائی،تبدیلئ حکومت کی امریکی سازش کےذریعےپاکستان پر مسلط امپورٹڈ سرکار اور اس سرکار کیجانب سےاپنی1100 ارب کی کرپشن بچانے کیلئےمہیا کئےگئےNRO-2 کیخلاف ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے۔اسلام آبادکےاحتجاج کی قیادت میں پریڈ گراؤنڈ میں کروں گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 27, 2022
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) و سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 2جولائی کو ہم قوم کو کچلتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاجی جلسہ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 2جولائی کو ہم قوم کو کچلتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے، تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کےذریعے مسلط سرکار کے خلاف بھرپور احتجاج ہو گا، ارب کی کرپشن بچانے کیلئےمہیا کئےگئے این آر او ٹو کیخلاف ملک بھر میں پرامن احتجاج ہو گا۔