عثمان بزدار کے قریبی عزیز کیخلاف اینٹی کرپشن میں انکوائری شروع

عثمان بزدار کے قریبی عزیز کیخلاف اینٹی کرپشن میں انکوائری شروع
لاہور: ذرائع کے مطابق سابقہ ڈی پی او بہاولپوراور سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے عزیز امیر تیمور کے خلاف اینٹی کرپشن میں انکوائری شروع کردی گئی . ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق ڈی پی او بہاولپور کو نوٹسس جاری کر دیا، امیر تیمور اس وقت ایس پی سپیشل برانچ تعینات ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امیر تیمور کو 30 جون 2022 کو سہہ پہر 2 بجے ڈائریکٹر ویجیلنس اینٹی کرپشن پنجاب کے روبرو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ امیر تیمور کو اینٹی کرپشن ہیڈ کواٹرز کی انکوائری نمبر 22/2022 کے حوالے سے تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر تیمور سابقہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے قریبی عزیز ہیں، امیر تیمور کی آمدن سے زائد اثانے بنانے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ امیر تیمور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے فرنٹ مین تھا جسے ریٹائرمنٹ کے بعد پولیس ڈپارٹمنٹ میں سپیشل کنٹریکٹ پر رکھا گیا ہے، جوئنر ہونے کے باجود امیر تیمور کا اہم تعیناتیاں دی گئیں، پنجاب پولیس میں ٹرانفر پوسٹنگز بھی امیر تیمور کا کردار رہا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو اینٹی کرپشن نے پہلے بھی نوٹسز جاری کئے مگر ملزم نہ تو پیش ہوا نہ جواب داخل کر وایا، امیر تیمور کو 24 جون 2022 کو بھی انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس بھیجا گیا تھا۔ امیر تیمور 24 جون کو انکوائری ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔