پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کیجانب سے مئی 2023 میں ریکارڈ122073 انتقالات کی تصدیق

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کیجانب سے مئی 2023 میں ریکارڈ122073 انتقالات کی تصدیق
لاہور: پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے مئی 2023 میں ریکارڈ 122073 انتقالات کی تصدیق کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر کی زیر صدارت اراضی ریکارڈ سنٹرز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں آپریشنز ونگ کے تمام افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر آپریشنز انجم زھرانے اتھارٹی اہداف کے حصول بارے بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مئی 2023 میں صرف ایک ماہ کے دوران 122073 انتقالات تصدیق کیے گئے جو اتھارٹی کی تاریخ میں کسی بھی ایک ماہ میں سب سے زیادہ تصدیق شدہ انتقالات ہیں۔ مئی 2023 میں گزشتہ مئی کی نسبت تقریباً 33000 زائد انتقالات تصدیق ہوئے۔ جبکہ رواں سال جون کے پہلے 20 دنوں میں تقریباً 99000 انتقالات تصدیق ہو چکے ہیں جو کہ گزشتہ سال جون کے مقابلے میں تقریباً 24000 انتقالات زائد ہیں۔جبکہ دوسری جانب زیر التواء انتقالات پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی تاریخ میں کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر نے خدمات کی بروقت اور تیز ترین فراہمی پر آپریشنز ونگ کے افسران اور اراضی ریکارڈ سنٹرز عملہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے سے کام کرنے کی تلقین کی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔