ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج،ایم ایس آفس کا گھیراؤ، ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج،ایم ایس آفس کا گھیراؤ، ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
کیپشن: Protest of young doctors, siege of MS office, demand for action against doctors

ویب ڈیسک: ینگ ڈاکٹرز کیجانب سے جنرل اسپتال غلام محمد آباد میں احتجاج اور ایم ایس آفس کے گھیراؤ کے واقعہ  میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایم ایس کی جانب سے رپورٹ وی سی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کو بھیج دی گئی ہے۔ 

رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایم ایس آفس میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش میں دو ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 

رپورٹ کے مطابق 70 سے 80 ڈاکٹرز او پی ڈی میں جمع ہوئے اور نعرے بازی کی۔ ڈاکٹرز نے زبردستی ایم ایس آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ایم ایس آفس کے باہر ڈاکٹر عمر اور ڈاکٹر ثوبان نے گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جنرل اسپتال غلام محمد آباد میں پڑتال کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز اور اسپتال انتظامیہ میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔ جس کے بعد ایم ایس کی جانب سے پولیس طلب کی گئی تھی۔

دوسری جانب ٹیچنگ اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔ الائیڈ اسپتال ون ، ٹو ، چلڈرن اسپتال ، جنرل اسپتال غلام محمد آباد اور سمن آباد میں ہڑتال کی گئی ہے۔ 

اسپتالوں کی انتظامیہ سینئر ڈاکٹرز کی مدد سے جزوی طور پر او پی ڈی چلانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ اسپتالوں میں  پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

Watch Live Public News