اسلام آباد ( پبلک نیوز) کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہٗ این سی او سی کا اہم اجلاس آج ہو گا تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر تیزی کیساتھ تباہی پھیلا رہی ہے ٗ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے اہم وجہ یہ ہے کہ تقریبات ٗ ٹرانسپورٹ اور دیگر روزمرہ زندگی میں ایس او پیز پر بالکل عمل نہیں کیا جا رہا۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا پر قابو پانے اور اس کی تباہ کاریوں کے فروغ میں حصہ بننے والوں کیلئے سخت کارروائی کی جائے ٗ اس سلسلہ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اہم اجلاس آج ہو گا ۔ این سی او سی کے اجلاس میں پنجاب ٗ خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی خطرناک صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ٗ پچاس سے ٗ60مارچ کی عمر والوں کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل بارے لائحہ عمل طے کیا جائیگا اور اس بات کا فیصلہ کیا جائے کہ کیسے ایس او پیز پر کیسے عمل کرایا جائے۔ کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے اسلام آباد ٗ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں آج بازار بند رہیں گے ٗ ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ملک بھر میں سینکڑوں دکانیں اور بسیں ضبط کی گئی ہیں۔