امریکہ کے کورونا فنڈ میں 50کروڑ ڈالر کا فراڈ

امریکہ کے کورونا فنڈ میں 50کروڑ ڈالر کا فراڈ
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکہ میں تقریبا 500ایسے افراد کیخلاف پرجہ درج کیا گیا ہے جنہوں نے کورونا کے نام پر مختلف حکومتوں سکیموں سے فائدہ اٹھایا اور اس طرح امریکی خزانہ کو تقریبا50کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت کی طرف سے ان اطلاعات کے بعد کہ کورونا کیلئے جاری عوامی سکیموں میں بڑے پیمانے پر فراڈ ہو رہے ہیں اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ٗ اس سلسلہ میں ابتدائی طور پر 474افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکہ خزانہ کو 50کروڑ 69لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔ان میں سے کم از کم 120افراد نے امریکہ کی ایک کورونا ریلیف سکیم پے چیک پروٹیکشن پروگرام کے ذریعے رقوم وصول کی ۔ اس پروگرام کے ان چھوٹے پیمانے کے کاروبار کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ جو لوگ کورونا کی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کیلئے فراہم کی جا نیوالی ریلیف کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں یا اٹھا چکے ہیں اب وہ خبردار ہو جائیں کیونکہ ان کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع ہو چکا ہے۔

Watch Live Public News