اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گھر ٗ جامعات ٗ ہسپتال ٗ پناہ گاہیں اور لنگر خانے ہر سیاسی مخالف کا وار کا منہ بولتا جواب ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ اپنی کارکردگی سے مخالفین کو جواب دیا! وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں ادارہ جاتی اصلاحات، معاشی استحکام، انڈسٹریل اسٹیٹس، قبضہ مافیا کے خلاف تاریخی کامیابیاں، حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی۔https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1375696002955554817فردوس عاشق اعوان نےٹویٹ کیا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم جامعات اور ہسپتالوں کی تعمیر، نادار و کمزور طبقے کیلئے پناہ گاہیں اور لنگر خانے، کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرض کی فراہمی، نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے نئے میدان، ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس اور دیگر لاتعداد منصوبے مخالفین کے ہر سیاسی وار کا منہ بولتا جواب ہیں۔