ڈی آئی خان(پبلک نیوز) ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج 2021 کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہو گیا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ملک کے 57 معروف موٹر ریسرز نے حصہ لیا۔
جاری کردہ نتائج کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈ میں صاحبزادہ سلطان انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی دوڑا کر پری پیئرڈ کیٹگری سے کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے تیار کردہ ٹریک ایک منٹ 53 اعشاریہ 58 سکینڈ میں مکمل کیا۔ زین محمود نے ایک منٹ 53 اعشاریہ 91 سکینڈ میں طے کرکے دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ آصف فضل چودہری نے ایک منٹ 55 اعشاریہ 5 سکینڈ میں فاصلہ مکمل کیا اور تیسرے نمبر پر رہے۔
سٹاک کیٹگری میں صاحبزادہ فخر پہلے نمبر پر آئے اور انہوں نے فاصلہ ایک منٹ 55 اعشاریہ 68 سیکنڈ میں طے کیا۔ تیمور خواجہ فاصلہ ایک منٹ 56 اعشاریہ 35 سیکنڈ میں مکمل کر کے دوسرے نمبر جبکہ راشد گوارئیہ ایک منٹ 58 اعشاریہ 24 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے تیسرے نمبر پر آئے۔
خوَتین کیٹگری میں سلمیٰ مروت پہلے نمبر پر آئیں اور انہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ کا ٹریک 2 منٹ 15سکینڈ میں طے کیا۔ دوسرے نمبر پر جمیلہ آصف رہیں جنہوں نے فاصلہ 2 منٹ 39 اعشاریہ 22 سیکنڈ میں طے کیا۔ اس کیٹگری میں کراچی کی خاتون کھلاڑی تشنہ پٹیل تیسرے نمبر پر آئیں اور انہوں نے فاصلہ 2 منٹ 33.89 سکینڈ میں مکمل کیا۔