”ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے “

”ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے “

اسلام آباد (پبلک نیوز) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا نے کہا ہے کہ خریدی گئی سیٹ کے بل پر چیئرمین بننے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

ان کا بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ بننے کی خواہش "ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے" کہ سوا کچھ نہیں۔ چیئرمینی کے خواب چکنا چور ہونے کے بعد قائد حزب اختلاف بننے پر اکتفا کر لیا گیا۔ بڑی چالاکی سے پہلے سرٹیفائیڈ ہار چور کو امیدوار بنا کر پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ پھر آئینی اقدار کو پسِ پشت ڈال کر دھاندلی کے ریکارڈ بنائے گئے۔ سندھ پر مسلط ڈکیتی کے ماہروں نے سینیٹ الیکشنز میں بھی نقب لگائی۔ اڑھائی سال تک قومی مفادات کی قانون سازی میں رکاوٹ بن کر پارلیمنی روایات پر دھبہ لگایا گیا۔ پیپلز پارٹی کے پاس عوامی خدمت کا نہیں زرداری کی کرپشن بچانے کا منشور ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔