اسد عمر نے لکھا کہ سب کی سوچ سے زیادہ لوگ جلسے میں شرکت کے لئے آ رہے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے باعث پہنچنے میں اندازے سے زیادہ ٹائم لگے گا۔تمام تنظیمی عہدے دار اور منتخب نمائندے جو اپنے علاقوں سے جلوسوں کی قیادت کر رہے ہیں، @ImranKhanPTI کے احکامات ہیں کے جلد از جلد اسلام آباد کے لئے نکلیں. سب کی سوچ سے زیادہ لوگ جلسے میں شرکت کے لئے آ رہے ہیں، اس لئے اندازے سے زیادہ ٹائم لگے گا.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 27, 2022
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان کے احکامات ہیں کہ بلاتاخیر اور جلد از جلد اسلام آباد کے لئے نکلا جائے، لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے باعث پہنچنے میں اندازے سے زیادہ ٹائم لگے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں آج تاریخی ”امر بالمعروف“ جلسہ ہونے جا رہا ہے اس حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے ذمہ داران کو فوری روانگی کی ہدایت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ تمام تنظیمی عہدے دار اور منتخب نمائندے جو اپنے علاقوں سے جلوسوں کی قیادت کر رہے ہیں، چیئرمین عمران خان کے احکامات ہیں کہ بلاتاخیر اور جلد از جلد اسلام آباد کے لئے نکلا جائے۔