اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانےنکلےہیں،یہ تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کےمستقبل کی جنگ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم کےنام اہم آڈیوپیغام جاری کیا ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جوجلسہ ہورہاہےیہ پاکستان کی جنگ ہے، انشااللہ!آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانےنکلےہیں، یہ تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کےمستقبل کی جنگ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب کوپیغام ہےجوبھی جلسےکیلئےنکل رہےہیں جلدی نکلیں، سڑکوں پررش ہوگااس لیےجلدی نکلیں، سڑکوں پررش کےباعث خوف ہےکہ آپ ٹائم پرنہ پہنچ پائیں، جدھرجدھرجووقت بھی آپ نےنکلنےکاطےکیاہواہےاس سےپہلےنکلیں۔