معروف پاکستانی اسٹار ہمایوں سعید نے بھی اپوزیشن کے خلاف وزیرِ اعظم عمران خان کی حمایت کردی ہے۔ ہمایوں سعید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی ایک مونو کروم فوٹو شیئر کی ہے۔ اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’ وہ اس وقت سے عمران خان کے مداح ہیں جب وہ ایک کھلاڑی تھے اور ابھی بھی ان کی لیڈرشپ سے بہت متاثر ہیں‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ان کی خواہش اور دعا ہے کہ عمران خان اپنی مدت پوری کریں‘۔This is not about one person, this is about Pakistan. May Allah (SWT) bless our Prime Minister Imran Khan with success. Ameen @ImranKhanPTI #IamImranKhan
— Saba Qamar (@s_qamarzaman) March 27, 2022
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد شوبز شخصیات پی ٹی آئی چیئر مین کی حمایت میں سامنے آ رہی ہیں،اس سے قبل اداکار منیب بٹ، اداکار خالد انعم، اداکار بلال قریشی اور پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے بھی وزیراعظم کے حق میں ٹویٹ کی. اداکار بلال قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ’ عمران خان، سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘۔ان کے علاوہ اداکار احمد علی بٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا .Have been a fan of @ImranKhanPTI since he was a sportsman and still an admirer of his leadership. I wish and pray that he completes his tenure. May Allah bless him #AmarBilMaroof @FaisalJavedKhan @fawadchaudhry pic.twitter.com/NIhqqDtg0k
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) March 26, 2022