ویب ڈیسک : امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں جہاز کے ٹکرانے کے بعد پیش آنے والے پل حادثے میں 6 افراد ہلاک، جہاز کا سارا عملہ بھارتی تھا ۔ صدر جو بائیڈن کا اظہار افسوس ،جلد بالٹی مور کے دورے کا اعلان ۔
رپورٹ کے مطابق بالٹی مور میں حادثے سے متعلق ریسکیو آپریشن اب روک دیا گیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں امریکہ کے مشرقی سی بورڈ پر ٹریفک معطل ہو گئی تھی جو ابھی تک معطل ہے۔
کوسٹ گارڈ ریئر ایڈمرل شینن گیلریتھ نے 18 گھنٹے کی تلاش کے بعد بھی 6 افراد کے نہ ملنے پر خدشہ ظاہر کر دیا تھا کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب انڈیا کے ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے لاپتہ ہونے والے کارکنوں کا تعلق انڈیا سے ہے اور اس کو شپنگ کمپنی نے بھی کنفرم کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جہاز کا عملہ 22 افراد پر مشتمل ہے جن کا تعلق انڈیا سے ہے ۔
صدر جو بائیڈن کی جانب سے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، انہوں نے کوسٹ گارڈ کی کال کا فوری جواب دیتے ہوئے میری لینڈ کے حکام کی بروقت کارروائی کو سراہا جنہوں نے فوری طور پر پل کو بند کر دیا تھا۔
امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جلد ہی بالٹی مور کے اس مقام کا دورہ بھی کریں گے۔
’میں چاہتا ہوں کہ وفاقی حکومت پل کی تعمیر کے اخراجات برداشت کرے۔
یاد رہے کہ بالٹی مور میں منگل کو علی الصبح ’فرانسس اسکاٹ کی برج‘ نامی پل اس وقت بھربھرا کر گر گیا جب ایک بڑا پانی کا جہاز اس سے ٹکرا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جہاز کے ٹکرانے کے محض 4 سیکنڈ کے اندر اندر پل گر گیا تھا،
اس حادثہ کے بعد سے چھ افراد لاپتہ تھے، جنہیں تلاش کیا جا رہا تھا۔ ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جہاز پل سے ٹکرا گیا۔ ڈوبنے سے قبل اس میں آگ لگ گئی، اس سے برج پر موجود کئی گاڑیواں پٹاپسکو دریا میں گر گئیں۔
پل سے ٹکرانے والا جہاز ایک کنٹینر بردار جہاز ہے جس پر سنگاپور کا جھنڈا لگا ہوا ہے۔ اس میں سوار 22 رکنی عملہ کے تمام بھارتی شہری ہیں ۔
جہاز بالٹی مور سے کولمبو جا رہا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکی ساحلی محافظوں اور مقامی حکام کے علاوہ مالکان اور منیجرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا۔
امریکی حکام نے بتایا کہ جہاز کے عملے نے ٹکرانے سے پہلے بجلی کی خرابی کی اطلاع دی تھی اور میری لینڈ کے گورنر ویس مور نے کہا کہ انہوں نے بروقت خبردار کر کے لوگوں کی جانیں بچائی ہیں۔