مسجد نبویﷺ کی چھت پر روزانہ کتنےنمازی نماز ادا کرتے ہیں ؟

prophet mosque
کیپشن: prophet mosque
سورس: google

ویب ڈیسک : مسجد نبویؐ کی چھت پر روزانہ تقریباً 90000 نمازی پنج وقتہ  نماز ادا  کرتے ہیں۔ مسجد کی چھت کو طول اور عرض تقریباً 67000 مربع میٹر ہے۔

 العربیہ کی رپورٹ کے مطابق، نمازی مسجد کے داخلی راستوں کے قریب لگائی گئی 24 سیڑھیوں کے ذریعے مسجد میں چڑھتے ہیں، جس میں 6 ایسکلیٹرز بھی شامل ہیں جو نمازیوں کی نماز سے پہلے اور بعد میں مکمل طور پر ہموار طریقے سے نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔
مسجد نبویؐ کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی، خیراتی اور رضاکار ادارے مسجد نبویؐ کی چھت پر روزہ داروں کی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں اور مسجد کی چھت کی صفائی، جراثیم سے پاک کر کے افطار کے وقت سے پہلے اسے تیار کرتے، اسے دھوتے ہیں۔ مسجد کی چھت پر 5000 قالین بچھائے جاتے ہیں۔

مسجد نبویؐ کی چھت پرنمازیوں کے لیے 20 ہزارسے زیادہ قرآن پاک کے نسخے فراہم کیے گئے ہیں۔ مغرب کی اذان اور افطار کے بعد مسجد نبویؐ  کی چھت کی صفائی کی جاتی ہے اور عشاء اور تراویح کی نمازوں کے لیے اسے تیار کیا جاتا ہے۔

ہر سال رمضان المبارک میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ آنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران مسجد نبویؐ نے مجموعی طور پر 98 لاکھ 18 ہزار 474 زائرین اور نمازیوں کا استقبال کیا 

Watch Live Public News