ایک ہی چھت تلے ریسٹورنٹ کی چین چلا رہی تین نسلیں

ایک ہی چھت تلے ریسٹورنٹ کی چین چلا رہی تین نسلیں
کیپشن: ایک ہی چھت تلے ریسٹورنٹ کی چین چلا رہی تین نسلیں

ویب ڈیسک: ایک ایوارڈ یافتہ ریسٹورنٹ ایسا بھی ہے جہاں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کام کررہے ہیں۔ لیکن اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ افراد تین نسلوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اگر آپ ہیمپشائر کے ہیج اینڈ میں جے ہینری کی فش اینڈ چپس کا دورہ کریں تو عین ممکن ہے کہ آپ کو لی فیملی کا کوئی فرد سروس فراہم کرے۔ 

لے فیملی کے سربراہ 59 سالہ شین لی ہیں جنہیں 'کوڈ فادر' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے نہ صرف اپنی بیوی اور 4 بچوں کو ملازمت دے رکھی ہے بلکہ اپنے 5 پوتے پوتیوں کو بھی ملازمت پر رکھا۔ جن کی عمریں 13 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ 

شین لی کے بیٹے سونی نے بتایا کہ ان کے والد نے 36 سال قبل اس کاروبار کا آغاز کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب آپ پیدا ہی ایک خاص چیز کیلئے ہوئے ہوں تو آپ بہت جلد اس میں ماہر ہوجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس خاندان کے 11 افراد آپ کو ہر وقت ریسٹورنٹ میں آلو چھیلنے سے مہمانوں کو سروس فراہم کرتے نظر آئیں گے۔ 

لی کی بیوی 60 سالہ بیورلی اور ان کے چار بیٹے 41 سالہ جان ہینری اور 29 سالہ سونی ہیں جبکہ 38 سالہ بیٹی ایلی اور 25 سالہ کارلوٹے ہے۔

اس کے علاوہ ان کے پوتے 15 سالہ سکیرلٹ ہیرث،13 سالہ کارمین، 13 سالہ بیٹسی اور 13 سالہ ہی سینا ہیرث بھی اس ریسٹورنٹ میں ملازم ہیں اس کے علاوہ ان کا ایک سوتیلا پوتا 15 سالہ بروک ایلس بھی یہاں ملازم ہے۔ 

وہ بتاتے ہیں کہ یہاں بچوں کو 11 سال کی عمر میں یونیفارم دیدیا جاتا ہے جو سکول کے اوقات کے علاوہ کام کے مخصوص اوقات میں یہاں کام کرتے ہیں۔ 

وہ بتاتے ہیں کہ 1988 سے شروع کیے گئے اس کام میں وہ اب تک اندازا ایک ملین افراد کو سروس فراہم کرچکے ہیں۔