ٹرمپ پرحملے کےواقعے کی نقل،یوگنڈا کےبچےسوشل میڈیاپر وائرل

ٹرمپ پرحملے کےواقعے کی نقل،یوگنڈا کےبچےسوشل میڈیاپر وائرل
کیپشن: ٹرمپ پرحملے کےواقعے کی نقل،یوگنڈا کےبچےسوشل میڈیاپر وائرل

ویب ڈیسک: آج کل سوشل میڈیا پرٹرمپ فائرنگ واقعے کی نقل کرنے والے یوگینڈا کے بچے کی ویڈیووائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے۔

ویڈیو میں ایک بچے کو ٹرمپ کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو جوش سے اپنی مٹھی کو بند کر کے ’فائٹ‘ کا نعرہ لگا رہا ہے۔ ویڈیو میں شامل دیگر بچے بھی ا داکاری میں اس کا ساتھ دے رہے ہیں۔

یار رہے کہ کچھ دنوں قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔ وہ امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

Watch Live Public News