واٹر ٹینکر  کی  موسلادھاربارش میں پودوں کو پانی دینے کی ویڈیو وائرل

واٹر ٹینکر  کی  موسلادھاربارش میں پودوں کو پانی دینے کی ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک ) چنیوٹ میں  میونسل کارپوریشن کے واٹر ٹینکر  کی موسلا دھا ر   بارش میں پودوں کو پانی دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہوگئی۔

چنیوٹ شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش جاری ہے۔  میونسپل کارپوریشن ڈیپارٹمنٹ کے واٹر ٹینکر  کی موسلادھار بارش میں پودوں کو پانی دینے  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میونسپل کارپوریشن کی گاڑیاں موسلادھار بارش میں تمام شاہراہوں پر لگے پودوں کو پانی دینے لگیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر   شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کو ظنز و مذاح کا نشانہ بناڈالا۔

Watch Live Public News