فیصل مسجد کے امام کی غلطی سے دوبارہ نماز عید پڑھانا پڑی

فیصل مسجد کے امام کی غلطی سے دوبارہ نماز عید پڑھانا پڑی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تاریخی فیصل مسجد کے امام طاہر حکیم ایک بار پھر نماز عید کے دوران غلطی کر گئے۔ امامت کے دوران پہلی رکعت کی تین تکبیریں ہی بھول گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں دوران نماز امام پروفیسر طاہر حکیم سے ایک بار پھر چوک ہو گئی، امام پہلی رکعت میں تین تکبیریں ہی بھول گئے، نشاندہی پر سجدے کے بعد دوبارہ جماعت کروانا پڑی ۔ یاد رہے کہ تین سال قبل بھی اسی طرح نماز عید کے دوران فیصل مسجد کے امام پروفیسر طاہر حکیم سے غلطی ہوئی تھی اور پھر نمازیوں کی طرف سے نشاندہی کے بعد انہیں دوبارہ مکمل نماز پڑھانا پڑی تھی۔

Watch Live Public News