ویب ڈیسک: چینی مافیا ایک مرتبہ پھر بےلگام ہوگیا ہے۔ جہاں فی بوری قیمت میں مزید 300 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس طرح شہریوں کیلئے پرچون ریٹ پر بھی چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی منڈی میں فی بوری چینی کی قیمت میں 300 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد پرچون ریٹ پر چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 50 کلو بوری کی قیمت 7 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ فیصل آباد اور گردونواح میں چینی کی قیمت میں اضافہ جاری ہے چینی کی 50 کلو بوری کی اوپن مارکیٹ میں قیمت سات ہزار روپے تک پہنچ گئی جبکہ کریانہ سٹورز پر بھی چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔
ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری 7100 سے 7200 روپے تک فروخت ہورہی ہے جبکہ پرچون پر چینی کی قیمت 150 سے 160 روپے فی کلو بتائی جارہی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدات کی روشنی میں مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورت حال ہے۔