سیاسی افراد کو امتحانی سنٹرز میں داخلے کی اجازت دیدی گئی،  حکمنامہ جاری

سیاسی افراد کو امتحانی سنٹرز میں داخلے کی اجازت دیدی گئی،  حکمنامہ جاری

(ویب ڈیسک )   خواتین ممبرز صوبائی اسمبلی ( ایم پی ایز)  اب امتحانی سنٹرز کا دورہ  کرسکیں گی۔

وزیر تعلیم پنجاب کا انوکھا اقدام سامنے آیا ہے، سیاسی افراد کو امتحانی سنٹرز میں داخلے کی اجازت دے دی ۔ خواتین ممبرز صوبائی اسمبلی ( ایم پی ایز) اب امتحانی سنٹرز کا دورہ کر سکیں گی۔  وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  تمام خواتین   ممبر صوبائی اسمبلی کو امتحانی سنٹرز پر جانے کی اجازت ہے،   خواتین ایم پی ایز امتحانی سنٹرز پر شفا ف عمل کو دیکھیں گی۔

مراسلے میں تمام متعلقہ افسران کو اس حوالے سے اقدامات اپنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News