کھلاڑی پی ایس ایل میں شرکت کیلئے آج روانہ ہوں گے

کھلاڑی پی ایس ایل میں شرکت کیلئے آج روانہ ہوں گے
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی تکمیل کیلئے کھلاڑی آج شام پانچ بجے پاکستان سے ابوظہبی کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔ پی سی بی کی طرف سے فرنچائزر مالکان کیساتھ آن لائن ہنگامی میٹنگ میں ہوئی جس میں تمام شرکا کو پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے حوالے سے اب تک کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا ٗ اسی طرح کا ایک اور آن لائن سیشن آج شام کو کھلاڑیوں کی روانگی کے وقت بھی ہو گا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے کریو کو ابو ظہبی میں لینڈ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی ہے لہٰذا ایسے ملک کے براڈ کاسٹرز کو لایا جائے گا جو ریڈ لسٹ میں شامل نہیں ہیں ۔کراچی اور لاہور سے فلائیٹس اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی ٗ فی الحال لاہور اور کراچی کے ہوٹلز میں موجود 25 افراد کو ویزے نہیں ملے ٗ یہ تمام افراد فی الحال بائیو سیکیور ببل میں ہی رہیں گے ٗویزوں کے اجراء پر ان تمام افراد کو علیحدہ چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے ابوظہبی پہنچایا جائے گادونوں شہروں سے فلائیٹس شام 5 بجے روانہ ہوں گی ٗ فرنچائز مالکان کو بھارت اور جنوبی افریقہ کی چارٹرڈ فلائیٹس کو لینڈنگ کی اجازت سے متعلق غیرمتوقع تاخیر پر بھی آگاہ کیا گیا ٗ پی سی بی ان تمام مشکلات پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن آپشن کو بروئے کار لائے گا۔

Watch Live Public News