شہباز تتلہ قتل کیس، پولیس افسر کو عمر قید کی سزا

شہباز تتلہ قتل کیس، پولیس افسر کو عمر قید کی سزا
لاہور کی مقامی عدالت نے ایس ایس پی مفخرعدیل کو سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ سیشن کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ 2 سال اور تین ماہ کی طویل سماعت کے بعد سنایا گیا ہے۔ تاہم ایس ایس پی مفخر عدیل کے ساتھ دو شریک ملزموں کو بری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گذشتہ سال جون 2021 میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ کے قرل کیس میں زیر حراست پولیس افسر مفخرعدیل کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران ملزم مفخر عدیل کے وکلا نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل کا سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ کے قتل سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ پولیس نے ان کو بے بنیاد مقدمہ بنا کر گرفتار کر رکھا ہے۔ تاہم پراسيکیوشن نے عدالت میں کہا تھا کہ ایس ایس پی مفخر عدیل پر اپنے دیرینہ سوست شہباز تتلہ کے قتل کا الزام ہے جس کی ایف آئی آر لاہور کے تھانہ نصیر آباد میں درج کی گئی تھی۔ جبکہ مدعی کے وکلا نے عدالت میں کہا تھا کہ مفخرعدیل نے متقول شہباز کو پہلے اغوا کیا اور بعد ازاں اسے قتل کر دیا۔ مختلف علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے مقتول کو اغوا کرنے کی فوٹیج سامنے آئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔