جانوروں کی آلائشیں نہروں ،نالوں میں پھینکنے، سری پائے بھوننے پر پابندی عائد

جانوروں کی آلائشیں نہروں ،نالوں میں پھینکنے، سری پائے بھوننے پر پابندی عائد

(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ پر جانوروں کی آلائشیں نہروں اورنالوں میں پھینکنے، سری پائے بھوننے پر دفعہ 144 کے تحت   پابندی عائد کردی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں   عید الاضحی کے انتظامات اور سکیورٹی کا جائزہ  لیا گیا۔

اجلاس میں   جانوروں کی آلائشیں نہروں او رنالوں وغیرہ میں پھینکنے پر دفعہ 144 کے تحت   پابندی عائد کردی گئی۔عید الاضحی پر سری پائے بھوننے کے غیر قانونی کاروبار پر بھی  دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے  صوبائی،ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل لیول کنٹرول روم مزید فعال کرنے کاحکم بھی دے دیا۔

2600مساجد اور 900عید گاہوں پر سکیورٹی کے انتظامات پر رپورٹ پیش کی گئی۔وزیر اعلی نے سکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیا۔ عید گاہو ں میں گرمی کے پیش نظر مسٹ فین اور پنکھے لگانے کی ہدایت بھی کی۔ نگرانی کے لئے کیمرے او رچیکنگ کے لئے واک تھرو گیٹس نصب ہوں گے۔ پارکس میں بچوں کے لئے جھولوں اور سلائیڈز کی انسپکشن کا حکم بھی دیا گیا۔

Watch Live Public News