سلمان خان سے شادی کرنے کی خواہش ہے: امیشا پٹیل

سلمان خان سے شادی کرنے کی خواہش ہے: امیشا پٹیل
کیپشن: Amisha Patel's wish to marry with salman khan
سورس: webdesk

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل فلم گدر 2 کی کامیابی کے بعد سے میڈیا کی سرخیوں میں ہیں، حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں سے گفتگو کی اور انہیں اپنی شادی کے منصوبوں سے متعلق بتایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیشا سے ایک صارف نے سوال کیا کہ ان کی عمر 49 سال ہوگئی ہے، کیا شادی کا بھی کوئی ارارہ ہے؟اداکارہ نے جواب دیتےہوئے کہا’ اس دوران انہوں نے سلمان خان سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا کیونکہ انہوں نے بھی تاحال شادی نہیں کی ہے۔

بھارتی اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سلمان نے شادی نہیں کی اور نہ میری شادی ہوئی ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہمیں شادی کرنی چاہیے؟ہمارے لیے آپ کا کیا خیال ہے، شادی یا فلمی پروجیکٹ؟ امیشا نے مزید لکھا کہ میں کافی دنوں سے تیار ہوں، مجھے لڑکا نہیں مل رہا۔

یاد رہے بالی ووڈ کے میگا سٹار سلو بھائی کو متعدد لڑکیاں پرپوزل کرچکی ہیں مگر وہ کس کو اپنا ہمسفر بناتے ہیں یہ فیصلہ تاحال ہونا باقی ہے، وہ کیسی بیوی چاہتے ہیں اس بارے ان کے والد نے بتایا تھا سلمان خان چاہتے ہیں کہ وہ جس عورت سے شادی کریں تو وہ اپنا وقت اور توجہ اپنے شوہر اور بچوں کے لیے اسی طرح وقف کرے جیسے اُن کی ماں نے کی۔

Watch Live Public News