فیصل آباد میں بیٹے نے مبینہ طور پر ماں کا گلہ دبا کر قتل کر دیا

فیصل آباد میں بیٹے نے مبینہ طور پر ماں کا گلہ دبا کر قتل کر دیا

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں بیٹے نے مبینہ طور پر ماں کا گلہ دبا کر قتل کر دیا ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق  ڈجکوٹ کے علاقے میں بیٹے نے مبینہ طور پر ماں کا گلہ دبا کر قتل کر دیا ۔  واقعہ تین روز قبل کا ہے گھر والوں نے خاتون کی تدفین کر دی ہے۔ 

اہل علاقہ کی اطاع پر پولیس کی کاروائی ہوئی اور بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔   پولیس کا کہنا ہے کہ 22 سالہ یاسر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، منظوراں بی بی کی موت پر شک و شہبات ہونے کی وجہ سے کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

Watch Live Public News