ویب ڈیسک: اٹک میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 2 وکلا کو قتل کردیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کر کے تھانہ اٹک سٹی منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس کے اہلکار نے رنجش پر وکیل کے چیمبر میں داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک اسرار احمد اور ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ قاتل کو گرفتار کرکے تھانہ اٹک سٹی منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ مقتول وکلا کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے گی جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔