پی آئی سی میں ملازم کی خاتون سے مبینہ زیادتی

پی آئی سی میں ملازم کی خاتون سے مبینہ زیادتی
کیپشن: Alleged rape of a woman by an employee in PIC

ویب ڈیسک: پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پی آئی سی کا ملازم ہے۔ ملزم نے دوسری منزل پر لیجاکر خاتون سے زیادتی کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرواکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متاثرہ خاتون نے مؤقف اپنایا کہ میرے والد پی آئی سی میں زیرعلاج ہیں۔ ملزم نے جلد بائی پاس کروانے کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

Watch Live Public News