بھارتی سفارتخانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا

بھارتی سفارتخانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا
کیپشن: The delegation of Indian Embassy reached Adiala Jail

ویب ڈیسک: بھارتی سفارتخانے کا 3 رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔ جیل پہنچنے والوں میں فرسٹ سیکرٹری سمیت 2 سٹاف ممبر شامل ہیں۔ 

جیل ذرائع کے مطابق وفد نے اڈیالہ جیل میں قید بھارتی قیدی سے ملاقات کی۔ بھارتی قیدی سے ملاقات کرنے والوں میں فرسٹ سیکرٹری وینکاٹیسوارلو سریدھارا، مسٹر دھروبر گجر، مسٹر پیتم سنگھ کرن شامل تھے۔ 

بتایا گیا ہے کہ وفد بھارتی قیدی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگیا۔ 

Watch Live Public News