آئی فون کا پوشیدہ فیچر، چپکے سے دوسروں کی باتیں سنیں، جانیں کیسے؟

آئی فون کا پوشیدہ فیچر، چپکے سے دوسروں کی باتیں سنیں، جانیں کیسے؟
لاہور: (ویب ڈیسک) آئی فون صارفین کو شاید معلوم نہ ہو کہ ان کے موبائل میں ایک ایسا پوشیدہ فیچر موجود ہے، جس کی مدد سے وہ لوگوں کی بات چھپ چھپ کر سن سکتے ہیں، آئیے اس کے بارے میں جانتے ہیں۔ سمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل دنیا بھر میں بہت مقبول برانڈ ہے جس کی تمام پراڈکٹس کو لوگ بے حد پسند کرتے ہیں۔ ایپل کا نام لیں تو سب سے پہلے ذہن میں ایپل کے فلیگ شپ اسمارٹ فونز، آئی فونز کا خیال آئے گا۔ آئی فونز میں ہر طرح کے فیچرز موجود ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہم تمام فیچرز سے واقف ہوں۔ آج ہم ایسے ہی ایک فیچر کے بارے میں بتا رہے ہیں جو آپ کے آئی فون میں ہے اور جس کے ذریعے آپ لوگوں کی باتیں چھپ چھپ کر سن سکتے ہیں۔ اس منفرد 'جاسوسی' فیچر کا نام 'لائیو سن' ہے۔ اس فیچر کی مدد سے جب آپ کمرے سے باہر ہوں گے تو آپ لوگوں کی باتیں سن سکیں گے لیکن فون صرف کمرے میں ہی ہوگا۔ اگر آپ اپنے آئی فون پر اس فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ آپ کے پاس AirPods ، AirPods Pro ، AirPods Max ، Powerbeats Pro یا Beats Fit Pro ہوں۔ ان آلات کے ساتھ، آپ کا آئی فون مائیکروفون کے طور پر کام کرے گا اور ان آلات کو آواز بھیجے گا۔ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ آپ اس فیچر کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں، تو یقین رکھیں، ہم آپ کو اس کے بارے میں سب کچھ بتانے جا رہے ہیں۔ سب سے پہلے اس فیچر کو اپنے فون کے کنٹرول سینٹر میں شامل کریں۔ اس کے لیے اپنے آئی فون کی سیٹنگز میں جائیں اور 'کنٹرول سینٹر' کا آپشن منتخب کریں۔ اس کے بعد نیچے سکرول کریں اور 'ہیئرنگ' بٹن کے ساتھ موجود پلس سائن پر کلک کریں، اور پھر کنٹرول سینٹر میں، کان کی علامت والے بٹن پر کلک کریں۔ اس کے علاوہ، یقینی بنائیں کہ آپ کے ایئر پوڈز آپ کے آئی فون کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور آپ کے کانوں میں رکھے گئے ہیں۔ اس طرح اس فیچر کو آن کرکے اگر آپ اپنا فون کمرے میں چھوڑ کر دوسرے کمرے میں آتے ہیں تو آپ آرام سے لوگوں کی باتیں سن سکتے ہیں۔ اگرچہ کمپنی نے یہ فیچر اس لیے تیار کیا ہے کہ جو لوگ کم یا زیادہ سنتے ہیں ان کو سکون مل سکے لیکن اس سال کے شروع میں ایک ٹک ٹاک صارف نے اس فیچر کا راز افشا کر دیا