سندھ میں گیس بحران سنگین،گیس سپلائی بند کردی گئی

سندھ میں گیس بحران سنگین،گیس سپلائی بند کردی گئی
کراچی ( پبلک نیوز) گیس بحران پر جنرل انڈسٹریز کے تمام نجی بجلی گھروں کو گیس سپلائی فوری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے تمام نان ایکسپورٹ جنرل انڈسٹریز کے نجی بجلی گھروں کو گیس سپلائی فوری بند کردی گئی۔ گیس سپلائی معاہدے کے تحت گیس کی فراہمی بند کی جاسکتی ہے۔ دسمبر سے فروری تک گیس سپلائی کے مسائل ہوتے ہیں۔ دستاویز کے مطابق نان ایکسپورٹ نجی بجلی گھروں کو گیس سپلائی اگلے احکامات تک بند رہے گی۔ برآمدات کرنے والی صنعتوں کے بجلی گھروں کو گیس سپلائی بحال رہے گی۔ فرٹیلائزر سیکٹر کو بھی گیس کی سپلائی جاری رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کو لائن پیک میں شدید کمی کا سامنا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔