پاکستان نے7 ممالک پر سفری پاندیاں عائد کردی

پاکستان نے7 ممالک پر سفری پاندیاں عائد کردی
لاہور (پبلک نیوز) جنوبی افریقہ میں کورونا کے نئے وائرینٹ کی موجودگی۔ پاکستان نے 7 سات ممالک پر سفری پاندیاں عائد کردی۔ این سی او سی کے مطابق جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کورونا سامنے آیا ہے۔ نئے کورونا وائرننٹ کے پھیلاؤ کے خدشے پیش نظر سات ممالک میں سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ساوتھ افریقہ، ہانگ کانگ، موزمبیق، نمیبیا کو سی لسٹ میں شامل کر دیا گیا۔ سی لسٹ کے ممالک میں بوٹسوانا، ایسویٹنی اور لیسوتھو بھی شامل ہوں گے۔ پابندیوں کے فیصلہ وائرس کی نئی اقسام کی جنوبی افریقہ اور محلقہ ممالک میں پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا۔ سفری پابندیاں لگنے والے ممالک سے پاکستانی شہریوں کو ایمرجنسی کی صورت میں آنے کی اجازت ہوگی۔ انتہائی ہنگامی حالت میں متعلقہ ممالک سے پاکستانیوں کو اجازت کے بعد ہی آنے دیا جائے گا۔ شہریوں کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور بورڈنگ سے 72 گھنٹے پرانا کورونا منفی ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ ایئرپورٹ پر مسافر کا ریپڈ اینٹی جین ٹیسٹ کیا جائیگا۔ سول انتظامیہ قرنطینہ کے تیسرے دن مسافر کا دوبارہ آر اے تی کرے گی۔ نیگیٹو ریپڈ اینٹی جین ٹیسٹ والے مسافر گھر پر تین دن کا قرنطینہ کریں گے۔ ریپڈ اینٹی جین ٹیست پازیٹو آنے کی صورت میں دس دن کا لازمی قرنطینہ اختیار کرنا ہوگا۔ تاہم ان ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے5 دسمبر تک سفر کی اجازت ہے۔ مسافروں پر صحت، ٹیسٹنگ پروٹوکول لاگو رہیں گے۔ قرنطینہ کے دسویں دن مسافر کا پی سی آر ٹیسٹ کیا جائےگا۔ ایوی ایشن ڈویژن، ایئرپورٹ مینجمنٹ، اے ایس ایف پابندی والے ممالک سے بالواسطہ پروازوں سے سفر کرنے والوں کی اسکریننگ کے لیے طریقہ کار وضع کریں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔