حماس نے جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کی تصدیق کی ہے۔ ایک پریس ریلیز میں گروپ کا کہنا ہے کہ قطر اور مصر کے ساتھ معاہدے میں انہی شرائط کے مطابق عارضی انسانی جنگ بندی میں توسیع کی گئی ہے۔The State of Qatar announces, as part of the ongoing mediation, an agreement has been reached to extend the humanitarian truce for an additional two days in the Gaza Strip.
— د. ماجد محمد الأنصاري Dr. Majed Al Ansari (@majedalansari) November 27, 2023
قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی میں دو دن کی توسیع ہوگئی ہے۔ ماجد الانصاری نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ " غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں مزید دو دن کی توسیع کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔"