پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ سے چلانیکا فیصلہ

پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ سے چلانیکا فیصلہ
لاہور ( پبلک نیوز) ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ سے چلانے کا فیصلہ۔ ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ پشاور اور راولپنڈی سے آنے اورجانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کیا جا رہا ہے۔ سبک خرام ایکسپریس، اسلام آباد ایکسپریس اور راول ایکسپریس معطل ہے۔ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان شام 4 بجکر 30 منٹ پر چلنے والی سبک خرام آج نہیں چلے گی۔ شام 6 بجے چلنے والی اسلام آباد ایکسپریس اور رات 12بجکر30 منٹ پر چلنے والی راول ایکسپریس کوبھی دونوں اطراف سے معطل معطل ہے۔ گرین لائن کو راولپنڈی سے لاہور کے لیے آج کے لئے معطل کیا گیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے کے سسٹم پر چلنے والی باقی تمام ٹرینیں معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔