بلاول نے DGISPR،DGISI کی پریس کانفرنس کو تاریخی قرار دیدیا

بلاول نے DGISPR،DGISI کی پریس کانفرنس کو تاریخی قرار دیدیا
وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس کو تاریخی قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا متضاد سے آئینی کردار کی جانب آنا پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بہت ضروری ہے، پاکستان پیپلز پارٹی 3 نسلوں سے یہ جدو جہد کر رہی ہے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ناقابل یقین اور تاریخی ہے، ادارے کی منتقلی کے عمل کو سراہا جانا چاہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔