سندھ حکومت کا پیپلز بس سروس کی موبائل ایپلی کیشن لانچ کرنیکا اعلان

سندھ حکومت کا پیپلز بس سروس کی موبائل ایپلی کیشن لانچ کرنیکا اعلان
کراچی : صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے شہریوں کی سہولت کے لیے پیپلز بس سروس کی موبائل ایپلی کیشن لانچ کرنے اور آئی ٹی ایس سسٹم فعال کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیپلز بس سروس کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر این آر ٹی سی صہیب شفیق اور ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن ر الطاف حسین ساریو شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر کو پیپلز بس سروس کے آپریشنز ، نئے روٹس ، آر ٹی ایس سسٹم اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے قیام پر بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے شہریوں کی سہولت کے لیے پیپلز بس سروس کی موبائل ایپلی کیشن لانچ کرنے اور آئی ٹی ایس سسٹم فعال کرنے کا اعلان کردیا۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ سے شہریوں کو بس سروس کو ٹریک کرنے اور آن لائن ادائیگی کی سہولت میسر ہوگی ، آئی ٹی ایس سسٹم میں سی سی ٹی وی کیمرے ، اسکرین ، لائیو ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کی سہولیات شامل ہیں ، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں پیپلز بس سروس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل ایپ ، آئی ٹی ایس سسٹم 30 نومبر سے فعال کردیا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ پیپلز بس سروس کے تحت شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔