ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیدی
پرتھ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 4 رضوان 14، افتخار احمد 5،شاداب خان 17،حیدر علی صفر اور شان مسعود 44 محمد نواز 22 رنز بناکر پر آؤٹ ہوئے۔ پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے کی جانب سے ویسلے مدھیویر 17جبکہ اروائن نے 19 رنز بنائے، ملٹن شمبا 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سین ولیمز 31، سکندر رضا 9 رنز سکے۔ پاکستان کی جانب سے وسیم جونیئرنے 4شکارکیے جبکہ شاداب خان نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ خیال رہے کہ پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ گراؤنڈ (واکا) میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے کے کپتان گریک اروائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آج کے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور آصف علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔