ورلڈ کپ 2023: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی

ورلڈ کپ 2023: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی
ورلڈ کپ 2023 کے 26 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 271 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 48 ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر کے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دیدی. جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک 24، کپتان ٹمبا باووما 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ وین ڈر ڈاؤسن 21 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ہینرک کلاسن 12 رنز کیچ آؤٹ ہوگئے۔مارکرم نے 91 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملر نے 29 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اسامہ میر ،محمد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ حارث رؤف 1 وکٹ حاصل کر سکے۔ اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی پوری ٹیم 46.4اوورز میں270رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 9اورامام الحق 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،محمد رضوان 31 ، افتخار احمد 21اور شاداب خان نے 43رنز بنائے۔ کپتان بابراعظم اور سعود شکیل نے نصف سنچریاں سکور کیں،کپتان بابراعظم نے 50اور سعود شکیل نے 52رنز بنائے، محمد نوازنے 24اور شاہین آفریدی نے 2رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 4،مارکوجینسن نے 3، کوٹزے نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔