ایف سی کی جانب سے قبائلی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی

ایف سی کی جانب سے قبائلی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی
کیپشن: ایف سی کی جانب سے قبائلی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی

ویب ڈیسک:فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کی جانب سے قبائلی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق اس سلسلہ میں سردیوں کی آمد پر ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں 1200 مستحق خاندانوں میں مفت رضائیاں اور کمبل تقسیم کئے گئے۔ 

اس موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ سے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ 

مستحق خاندانوں میں رضائیاں اور کمبل تقسیم کرنے پر علاقہ کی عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کو سراہا۔ 

اس اہم اقدام پر عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ عوام کی خدمت کرتی ہے جس سے مستحق افراد کو مدد ملتی ہے۔

Watch Live Public News