اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پوزیشن ہولڈرز اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ سال کورونا کی وجہ سے بہت مشکل تھا۔ کورونا کی وجہ سے تقریباً 4 یا 5 ماہ ہی تعلیمی ادارے کھل سکے۔ اپنے خصوصی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو کورس مکمل کرنے میں مشکلات رہیں لیکن ہم نے مشکل فیصلے کیے۔ پہلا فیصلہ کیا کہ امتحان ضرور لینا ہے۔ پوزیشن لینے والے بچوں کو کوئی مشکلات نہیں ہوئی ہوں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ بہت سارے بچوں کو پریشانی بھی ہوئی جنہوں نے سوشل میڈیا اور ادھر ادھر کہا کہ امتحان نہ لیں۔ بچوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سلیبس بھی کم کیا گیا۔ فیل ہونے والے سٹوڈنٹس کو کم از کم 33 فیصد نمبر دینے کا بھی فیصلہ کیا۔ شفقت محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ آن لائن سہولیات سب کو میسر نہیں تھیں۔ 30بورڈز اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشورے کر کے فیصلے کیے۔