آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں کا فراڈ

آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں کا فراڈ
پبلک نیوز: سکھر سمیت اندرون سندھ آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف، ایف آئی اے سائبر کرائم کی ڈھرکی میں کارروائی۔ تفصیلات کے مطابق آن لائن کاروبار کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم شعیب عرف شعبی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق گرفتار ملزم کو سکھر منتقل کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم چودھری عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ فراڈ میں دیگر افراد بھی ملوث ہیں جن کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ سکھر،ملزم شعیب بیروزگار نوجوانوں کو آن لائن کاروبار کا جھانسہ دیتا تھا۔ چودھری عبدالرؤف نے بتایا کہ ملزم لوگوں کے پیسوں پر مختلف ممالک کے دورے کرتا تھا۔ ملزم نے بڑے بڑے ہوٹلز میں پےڈیمانڈ کمپنی کے سیمینار بھی کرائے۔ ملزم نے ایک عرصے سے سندھ سے فرار ہوکر پنجاب میں رہائش اختیار کررکھی تھی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کے مطابق آج اس کی ڈہرکی میں موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کرکے اسے گرفتار کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔