مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنیوالے 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا

مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنیوالے 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب کی حراسگی میں ملوث 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے متحرک ہوگئی ہے، وزارت داخلہ نے حراسگی میں ملوث 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا جن میں چار خواتین اور دس مرد شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حراساں کرنے والوں کی شہریت کے حوالے سے بھی تمام تفصیلات حاصل کرلی گئیں، ان افراد کےپاکستان سے جاری تمام کریکٹرسرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کریکٹر سرٹیفکیٹ وزارت داخلہ اور مختلف پولیس افسران کی جانب سے جاری کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ان افراد کے نائیکوپ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے،وزارت داخلہ تمام معلومات کابینہ میں پیش کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔