لاہور: پروفیسر اصغر زیدی کو(ہائر ایجوکیشن کمیشن ) ایچ ای سی کی وائس چانسلر سرچ کمیٹی کی ممبرشپ سے فارغ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پی ٹی آئی کی سیاسی تقریب منعقد کرنے پر وفاقی وزارت تعلیم نے وائس چانسلر کے خلاف کارروائی، پروفیسر اصغر زیدی کو ایچ ای سی کی وائس چانسلر سرچ کمیٹی کی ممبرشپ سے فارغ کردیا گیا۔ چیئرمین سرچ کمیٹی کی سفارش پر پروفیسر اصغر زیدی کو اس عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بھی بطور چانسلر واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔ واضح رہے کہ لیگی رہنما مریم نواز نے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان کو جلسےکی اجازت دینے پر گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔