آصف زرداری کی طبیعت ناساز ، نجی اسپتال منتقل

آصف زرداری کی طبیعت ناساز ، نجی اسپتال منتقل
کراچی : سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی، انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرئع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں سپیشلیسٹ ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کر رہا ہے، سابق صدر آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کل ہسپتال میں کیا جائے گا، دیگر ٹیسٹ بھی پروسیجر کے بعد کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری ایک ماہ کے زائد عرصے سے علیل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔