پیپلزپارٹی استعفوں میں شامل ہوجاتی تو اب تک یہ حکومت جاچکی ہوتی، مریم نواز کہتی ہیں عمران خان نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کیا، تاریخ میں کبھی بھی وزیراعظم آفس میں گھناؤنے جرائم کا ارتکاب نہیں ہوا، سیاسی انجنیئرنگ کےلیے ادارے استعمال کیے جارہے ہیں، اداروں کے سربراہوں کا ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں، کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کریں گے، بلوچستان پیکج کا اعلان بھی متوقع، وزیراعظم ڈیرہ مراد جمالی اور ویسٹرن بائی پاس سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گےپاکستان میں کورونا سے یومیہ اموات کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،مہلک وائرس نے ایک دن میں201 زندگیاں نگل لیں، مجموعی تعداد 17 ہزار 530 ہوگئی، مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 77 فیصد تک جاپہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 292 نئے کیس رپورٹ، فعال کیس 82 ہزار 207 ہوگئے۔پنجاب میں کورونا وائرس کی ہولناکی جاری، ایک دن میں مزید127 افراد جان کی بازی ہارگئے، اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار224 تک جاپہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں2 ہزار676 نئے کیس رپورٹ، لاہور1257، فیصل آباد 239، ملتان 184، راولپنڈی میں 108 کیس سامنے آئے۔پنجاب میں کورونا کے پھیلاؤ کے باعث آکسیجن کی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا، ذرائع کے مطابق دبئی اور سعودی عرب سے آکسیجن درآمدکرنےکی تجویز سامنے آگئی، پی کے ایل آئی، میواسپتال اور ایکسپوسینٹر لاہور میں آکسیجن کی فراہمی مسئلہ بننے لگی۔