’’بشیر میمن کے الزامات بے بنیاد ہیں‘‘

’’بشیر میمن کے الزامات بے بنیاد ہیں‘‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے بشیر میمن کے متنازعہ الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق بشیرمیمن سے کوئی بات نہیں کی۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے طرف سے لگائے جانے والے الزام کو اپنی ایک ٹویٹ میں غلط قرار دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ‘‘ایک ٹی وی شو میں بشیر میمن کی طرف سے لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی تردید کرتا ہوں ٗ میں واضح طور پر یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نےبشیر میمن سے قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں کیاپنی ایک دوسری ٹویٹ میں فروغ نسیم نے کہا کہ ’’اعظم خان ٗ شہزاد اکبر اور بشیر میمن کبھی اکٹھے میرے دفتر میں نہیں آئے ٗ اعظم خان صرف ایک بار میرے دفتر میں آئے اور وہ بھی اکیلے اور ان کا مقصد لیگل ریفارمز پر بات کرنا تھا‘‘۔انہوں نے یکے بعد دیگرے اپنی تین ٹویٹس میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ٗ اعظم خان اور شہزاد اکبر نے کبھی مجھے نہیں بتایا کہ انہوں نے جسٹس قاضی کے حوالے سے بشیر ممکن سے کوئی بات نہیں ہے ٗ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

Watch Live Public News